وزیراعظم نے لسڈنہ تاشیروڈھارہ روڈمنصوبے کاسنگ بنیادرکھ دیا

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے لسڈنہ تا شیروڈھارہ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

حویلی (کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے لسڈنہ تا شیروڈھارہ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

دورہ حویلی کے دوران وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے لسڈنہ تا شیروڈھارہ 10 کلومیٹر طویل سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں آمدورفت کی سہولیات بہتر ہوں گی جبکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو سفری مشکلات سے نجات ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.