آزاد کشمیر میں اہم سرکاری افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں

آزاد کشمیر میں اہم سرکاری افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آذاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے آفیسران کے تبادلے کردیے گئے حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق امجد علی مغل آفیسر کامن پول کیڈر سٹرینتھ (بی ایس 20 ) حال چیرمین اے جے کے ٹیوٹا کو تبدیل کر کے ممبر (جوڈیشنل )بورڈ آف ریونیو بخلاف خالی آسامی تعینات کردیا گیا ،

ارشد محمود مرزا آفیسر آذاد جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹیو (سروس بی ایس 19 ) حال ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کو تبدیل کر کے بمطابق سنیارٹی کرنٹ چارج بنیادوں پر بخلاف آسامی سیکرٹری اے جے کے ٹیوٹا تعینات کر دیا گیا

ندیم احمد جنجوعہ آفیسر آذاد جموں و کشمیر ایڈ منسٹریٹو سروس (بی ایس 19 )حال منسلک محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کر کے ایڈیشنل کمشنر بحالیات بخلاف آسامی تعینات کردیا گیا

عبد الحمید کیانی آفیسر آذاد جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس (بی ایس19) کو حال ڈائریکٹر خوراک کو تبدیل کرکے بخلاف آسامی ڈائرکٹر جنرل خوراک تعینات کردئے گئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.