آزاد کشمیر میں مستحقین کیلئے کروڑوں روپے زکوٰۃ فنڈ جاری

آزاد کشمیر میں مستحقین کیلئے کروڑوں روپے زکوٰۃ فنڈ جاری
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے ویژن کے مطابق محکمہ زکوٰۃ و عشر نے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں آبادی کے تناسب سے مساویانہ طور پر مقامی زکوٰۃ و عشر کمیٹیوں کے توسط سے ریاست کے انتہائی غریب، مفلوک الحال اور نادار افراد کو ان کے ذاتی اکاؤنٹ کے ذریعے رقومات فراہم کر دی گئی۔

ضلع مظفر آبادمیں دو کروڑ پندرہ لاکھ چھیالیس ہزار (2,15,46,000) روپے، ضلع کوٹلی میں دو کروڑ نو لاکھ چونتیس ہزار (2,09,34,000) روپے، ضلع پونچھ میں ایک کروڑ چوبیس لاکھ باون ہزار چار صد (1,24,52,400) روپے، ضلع میر پورمیں ایک کروڑ پندرہ لاکھ ستائیس ہزار دو صد (1,15,27,200) روپے، ضلع نیلم میں ایک کروڑ دس لاکھ ستتر ہزار دو صد (1,10,77,200) روپے، ضلع بھمبر میں ایک کروڑ دو لاکھ اکیاسی ہزار چھ صد (1,02,81,600) روپے، جہلم ویلی میں پچانوے لاکھ چون ہزار چار صد (95,54,400) روپے، ضلع باغ میں نوے لاکھ ترانوے ہزار چھ صد (90,93,600) روپے، ضلع سدھنوتی میں اکاسی لاکھ بہتر ہزار (81,72,000) روپے، ضلع حویلی میں چون لاکھ بہتر ہزار (54,72,000) روپے کی رقومات منتقل کر دی گئیں تاکہ مستحقین/ غرباء عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

اس موقع پر چیئرمین آزاد جموں و کشمیر زکوٰۃ کونسل چوہدری اقبال نے کہا کہ آزاد کشمیر میں زکوٰۃ کی صاف و شفاف اور مساویانہ تقسیم کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ مخیر حضرات محکمہ کے توسط سے زکوٰۃ و عشر ادا کریں تاکہ غرباء کی مدد کی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.