میزائل اورڈرون پروگرام پرکوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران

تہران (کشمیر ایکسپریس نیوز) ایران کے قائم مقام وزیر دفاع ماجد ابن الرضا نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیتیں، بالخصوص میزائل اور ڈرون پروگرام، ایران کی قومی سلامتی کی “سرخ لکیر” ہیں اور ان پر کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

بی بی سی فارسی کے مطابق قائم مقام وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ پارلیمنٹ کی اقتصادی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے مختلف پہلوؤں اور اس کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران کا دفاعی نظام، میزائل پروگرام اور ڈرون صلاحیت قومی سلامتی کا بنیادی حصہ ہیں، اس لیے انہیں کسی بھی مذاکراتی عمل کا موضوع نہیں بنایا جا سکتا۔

ماجد ابن الرضا نے مزید کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مقامی وسائل، قومی صنعت اور تکنیکی مہارت کے ذریعے مزید مضبوط اور جدید بنانے کا عمل جاری رکھے گا، تاکہ ملک کی سلامتی اور دفاعی خودمختاری کو ہر سطح پر یقینی بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.