فضلے سے توانائی کی پیداوار,ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری

وزیراعظم نے فضلے سے توانائی کی پیداوارکے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی

اسلام آباد( کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار (waste to energy) کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی۔

ٹاسک فورس ویسٹ ٹو انرجی کے موجودہ فریم ورک کا جائزہ لیتے ہوئے اس حوالے سے نئی قومی پالیسی بنانے پر کام کرے گی وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ ٹاسک فورس پاکستان میں ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں کے فروغ کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی، واضح حکمت عملی، ادارہ جاتی نظام اور روڈ میپ کے ساتھ قومی ویسٹ ٹو انرجی پالیسی مرتب کرے گی

وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اس ٹاسک فورس کے کنوینر ہوں گے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وفاقی سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی، وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی روابط، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لوکل گورنمنٹ، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کے سیکریٹریز بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے

ٹاسک فورس میں نجی شعبے سے متعلقہ افراد کو بطور ممبران شامل کیا گیا ہییہ ٹاسک فورس پاکستان میں فضلہ سے توانائی پیدا کرنے کے موجودہ فریم ورک کا جائزہ لے گی اور اس حوالے سے بین الاقوامی بہترین طریقوں کا جائزہ لے گی اور اس حوالے سے قانونی، ریگولیٹری، مالی اور آپریشنل رکاوٹوں کی نشاندہی کرے گی

ویسٹ ٹو انرجی کے حوالے سے قانون سازی اور ریگولیٹری اصلاحات سمیت اقدامات تجویز کرنا بھی ٹاسک فورس کے ٹی او آرز میں شامل ہییہ ٹاسک فورس اس شعبے میں سرمایہ کاری، رابطہ کاری اور فضلہ سے توانائی کے نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کے حوالیسے اقدامات بھی تجویز کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.