موسم کی صورتحال، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا اسلام آباد میں شام اور رات کے اوقات میں بارش متوقع ہے جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں دن کے اوقات کے دوران شدید گرمی متوقع ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
چند علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، دادو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔23مئی تک آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم، چند مقامات پر شام کے اوقات میں ابر رحمت برسنے کا امکان ہے۔
