راولپنڈی(رازق بھٹی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی لائیو سٹریمنگ صرف “پی سی بی لائیو” پر دستیاب ہوگی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
شائقین پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز مفت میں “پی سی بی لائیو” پر دیکھ سکیں گے۔پی سی بی لائیو” پاکستان میں سیریز کی واحد لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ہوگی۔
اشائقین آئی فون کے لیے ایپ سٹور اور اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے سٹور سے “پی سی بی لائیو” ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔شائقین آنے والی سیریز کے لیے live.pcb.com.pk پر رجسٹریشن بھی کر سکتے ہیں۔
گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہونے والی پی سی بی او ٹی ٹی سروس ابتدائی طور پر صرف برطانیہ میں دستیاب تھی۔
پاکستان اور زمبابوے ویمنز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز پاکستان میں “پی سی بی لائیو” پر نشر ہونے والی پہلی ہوم سیریز تھی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز پاکستان میں “پی سی بی لائیو” پر نشر ہونے والی پہلی مینز سیریز ہوگی۔شائقین “پی سی بی لائیو” پر پاکستان کے حالیہ میچز کی جھلکیاں اور ڈومیسٹک میچز بھی دیکھ سکتے ہیں۔
